خیبر میں انٹیلیجنس آپریشن، 22 خوارج ہلاک

خیبر سکیورٹی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی میں 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوارج کو نشانہ بنایا گیا، جو علاقے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاری کے خوف سے خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ عامر سہیل گرفتار
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ خیبر سکیورٹی آپریشن دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا تسلسل ہے۔
علاقے میں مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔












